سے 500کروڑ روپے کا سرمایہ حاصل کرنے کیلئے تیار
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جے کے بنک اپنی Basel-iiiکی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکومت جموں وکشمیر کی جانب سے 500کروڑ روپے کا سرمایہ جاتی ادخال حاصل کرنے ہی والا ہے ۔ یہ رقوم حکومت کے محکمہ فائنانس کے مطابق ،رواں مالی برس2019-20کے اگلے دو مہینوں تک واگذار کی جائیں گی جیسا کہ حکومت نے پہلے ہی بینک کی حصص ادخال اور سر نو سرمایہ کاری کیلئے درکاریہ رقم یک طرف کی ہوئی ہے ۔نتیجتاً،بینک کے بورڑ آف ڈائریکٹرس نے 7فروری(جمعہ) کو منعقدہ میٹنگ کے دوران حکومت جموں وکشمیر،جو بنک کا پروموٹر اور اکثریتی حصص کا مالک ہے، کیلئے مخصوص سیکورٹی کے ترجیحاتی اشو کے طریقے پربنک کی جانب سے سرمایہ بڑھانے پر غور کیا ۔حکومت جموں وکشمیر خصوصاًلیفٹننٹ گورنر گریش چندر مرمو ،کے بروقت سرمایہ ادخال فیصلے کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چبر نے کہاکہ Basel-iiiقواعد کے تحت بنک کی سرمایہ جاتی استطاع بڑھانے کے علاوہ ،سرمایہ جاتی ادخال اسکے خطرات کو جھیلنے کی صلاحیت بھی بڑھائے گا ۔انہوں نے مزید کہاکہ بہت زیادہ ضروری اس سرمایہ جاتی ادخال سے بنک اپنی قرضہ فراہمی پالیسیوں کاسر نو جائزہ لینے اور بڑھاوا دینے میں مددپائے گا خصوصا رٹیل شعبے میں،مثلا ہائوسنگ،ایجوکیشن ،سرکاری سپانسر سکیمیں اور زراعت وغیرہ حکومتی مدد کا اعتراف کرتے ہوئے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر جے کے بنک نے کہاکہ پروموٹر اور بنک کے اکثریتی حصہ دار کی حیثیت سے حکومت ہمہ وقت اس بنک کی مدد کیلئے وعدہ بند رہتی ہے اور اس وقت سرمایہ جاتی ادخال اس طرز عمل کی ایک او ر بہترین مثال ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ سرمایہ جاتی ادخال نمو اور توسیع پر منتج ہوگا اور ساتھ ساتھ بنک پر تمام متعلقین کا اعتماد بڑھائے گا۔