دویندر رانا نے بسوہلی کی پینٹنگس اور جموں کی راجماش کیلئے جی آئی ٹیگ کا مطالبہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر کے زعفران اور پشمینا کیلئے جی آئی (جغرافیکل انڈیکیشن) ٹیگ کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے اس فہرست میں بسوہلی کی پینٹنگس اور جموں کی راجما ش کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوںنے کہا کہ ان کو شامل کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں بچانا اور فروغ دینا ہے بالکہ اس سے خطے کی معیشت اور ہزاروں کسانوں اور فنکاروں کا فائدہ ہے ۔رانا نے کہا کہ ان مصنوعات سے لاکھوں عقیدت مند جڑے ہوئے ہیں جو ویشنو دیوی یاترا پر آتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ جموں کے کئی مصنوعات مشہور ہیں لیکن جموں کی راجماش اور بسوہلی کی پینٹنگ اس فہرست میں شامل ہونی چاہئے ۔رانا نے کہا کہ بسوہلی کی پینٹنگ کو 1918-19 اور1921کی آرکیالوجیکل سروے آ ف انڈیا میں شامل کیا گیا ہے ۔اسلئے جموں کی راجماش اور بسوہلی کی پینٹنگس کو جی آئی ٹیگ کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا