‘میری والدہ کو ہی نہیں مجھے بھی خانہ نظر بند رکھا گیا ہے’: التجا مفتی

0
0

سری نگر، 25 جولائی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے کہا ہے میری والدہ کو ہی نہیں بلکہ مجھے بھی نظر بند رکھا گیا ہے کیونکہ مجھے بھی کہیں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے لیڈر وادی کشمیر میں کہیں بھی جاسکتے ہیں لیکن مجھے بجبہاڑہ اپنے نانا کے مزار پر حاضری دینے کی اجازت نہیں ہے۔

التجا مفتی نے  کہا: ‘مجھے لگتا ہے کہ میری والدہ (محبوبہ مفتی) کو ہی نہیں بلکہ مجھے بھی خانہ نظر بند رکھا گیا ہے کیونکہ مجھے کہیں بھی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے میری سرگرمیاں محدود ہو کر رہ گئی ہیں’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا