اسمبلی اجلاس بلانے مانگ کے سلسلے میں کانگریس کے اراکین اسمبلی راج بھون پہنچے

0
0

جے پور، 24 جولائی ( یواین آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اپنی حکومت کی اکثریت ثابت کرنے کے معاملے میں آج اراکین اسمبلی کے ساتھ راج بھون پہنچے راج بھون پہنچنے کے بعد کانگریس اور آزاد اراکین اسمبلی سماجی فاصلے پر عمل پر کرتے ہوئے راج بھون کے احاطہ میں بیٹھ گئے  تمام اراکین اسمبلی نے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی حمایت اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس دوران وزیر اعلی مسٹر گہلوت گورنر کلراج مشرا سے ملنے گئے اور بلا تاخیر اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر نے مسٹر گہلوت کو بتایا کہ کورونا وبا کے دوران اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملے میں قانونی رائے لی جا رہی ہے۔
اس سے قبل تمام اسمبلی اراکین ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے چار بسوں میں بیٹھ کر راج بھون لائے گئے تھے۔ وزیر اعلی مسٹر گہلوت بھی اراکین اسمبلی کے ساتھ ایک بس میں بیٹھ کر آئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر گہلوت نے کل گورنر شری مشرا سے ملاقات کی تھی اور بغیر کسی تاخیر کے اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن اس پر ابھی تک گورنر کی جانب سے ابھی تک جواب نہیں ملنے پر مجبوراََ سبھی اراکین اسمبلی کو لے کر راج بھون آئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا