’ مودی حکومت عام انسان کا قتل کرنا چاہتی ہے ‘

0
0

لکھن پور میں ٹول پلازہ قائم کرنے کے خلاف نیشنل کانفرنس کا احتجاجی مظاہرہ
حافظ قریشی

کٹھوعہ ؍؍ کٹھوعہ کے لکھن پور میں آج دن بھر پھر ایک بار احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا ۔ گزشتہ روز کانگریس پارٹی نے ٹول پلازہ کھلے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور آج نیشنل کانفرنس پارٹی نے لکھن پور ٹول پلازہ کھلے جانے پر مذمت کی اور جم کر مرکزی حکومت خلاف نعرے بازی کی ۔ انہوں نے لکھن پور ٹول پلازہ کے سامنے بیٹھ کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ احتجاج میں نیشنل کانفرنس کے بھاری مقدار میں اعلیٰ رہنماؤں اور کارکنان کی شمولیت رہی ۔اس دوران بھاری تعداد میں جموں کشمیر پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز نے ان مظاہرین کو گرفتار کر کے لکھن پور پولیس اسٹیشن میں لایاگیا جسکے بعد ان کو رہا کیاگیا۔اس دوران نیشنل کانفرنس کے لیڈران کا کہنا تھا کہ مودی حکومت ملک کے عام لوگوں کا قتل کرنا چاہتی ہے جہاں ایک طرف کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے بعد بری طرح سے عام لوگ متاثر ہیں دوسری جانب اسطرح کے ٹول پلازیں لگا کر مودی حکومت ٹیکس وصولنے پر آمادہ ہے۔ مودی حکومت نے جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ صرف جھوٹے وعدے کیے ہیں اور جھوٹ وعدے کر کے ریاست کو بربادی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ اور یہ مودی حکومت عام لوگوں کو جان بوجھ کر پریشان کررہی ہے جس سے عام لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور لوگ کبھی بھی اس حکومت کو معاف نہیں کرینگے آخر سرکار اسطرح کے ٹول پلزہ جگہ جگہ جموں میں لگا کر ثابت کیا کرنا چاہتی ہے صرف اور صرف واکاس کے نام جھوٹے اور کھوکھلے نعروں پر اس مودی حکومت نے یہاں کے لوگوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے ۔اس موقع پر شام نارائن مہتا، کے کے بخشی، روندر سلاتھیہ، نیلم شرما، کوثر پروین، دوندر مہتا، ہرجیت سنگھ، شکیل ٹونی، پردیپ قیصر، سریش کمار و دیگران موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا