لاکھوں بے روزگارمگرسنجیدہ نہیں سرکار

0
0

جموں و کشمیریوٹی کے پانچ اگست کے بعد حالات کے کسی مخفی نہیں ہیں اس سے قبل جموں و کشمیر کے ایک گورنر تھے جنہوںنے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی بازآبادی کے لئے نئی پچاس ہزار اسامیوں کا اعلان کیا تھا ۔ جمو ں و کشمیر کے بے روزگار نوجوان شدت سے ان کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے منتظر ہیں ۔ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے کی جانب سے حال ہی میں چوتھے درجے کی8575 اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ حالانکہ ان اسامیوں کی تعلیمی لیاقت دسویں اور بارہویں ہی تک ہے ۔یعنی دسویں اور باہویں تک تعلیم حاصل کرنے والوں کے لئے ان اسامیوں کو خاص کیا گیاہے ۔ ا ن اسامیوں کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ جس میں آج صبح تک 184250بے روزگاروں نے انداراج کیا ہے۔ جن میں 95150امیدوار آن لائن ان اسامیوں کے تمام کاروائیاں مکمل کرچکے ہیں ۔ یہا ں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز اس پورٹل پر 90600لوگوںنے ویزٹ کیا ہے ۔ حالانکہ یہ عمل محض دس جوالائی سے شروع ہوا تھا ۔ تعلیم اہلیت کی قید کے ساتھ بھی اس قسم کی بھیڑ ہے اگر اس میں تعلیمی قید نہ ہوتی تو یقینا یہ تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہوگئی ہوگئی ہوتی ۔ چہارم درجے کی ملازمت کے لئے اعلیٰ تعلیم یافتہ لاکھوں کی تعداد میں لائین میں ہیں ۔ ایک ایسے وقت میں جب کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے تئیں مرکزی اور ریاستی انتظامیہ کو اعتماد بھی بحال کرنا ہے ۔ بے روزگاری کتناسنگین ہوسکتی ہے اسکا اندازہ مذکورہ اعداد و شما رسے لگایا جاسکتا ہے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ موجودہ ایل جی انتظامیہ بے روزگاری کو لیکر کتنی سنجیدہ ہے اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام جمو ں و کشمیر کے ملازمین چاہئے سیزنل اساتذہ ہوں ، یا پھر مختلف محکموں کے تحت کام کرنے والے ڈیلی ویجرس اپنے مطالبات کو لیکر اور اپنے بنیادی حق تنخواہ اجر ت کولیکرسڑکوں پر ہیں ۔ وہ نوجوان جوکہ بھرتی یا پھر مختلف سرکاری اسامیوں کے لئے سارے عمل مکمل کرنے یا پھر تحریری یا تقریری امتحاں کے منتظر ہیں اُنکا ذکر بھی کرنا ضروری ہے ۔ جموں و کشمیر فائر اینڈ ایمر جینسی محکمہ کی جانب سے 2013میں 850اسامیوں کے لئے دراخواستیں طلب کی گئی تھی جس کے لئے بھرتی کا عمل 2014 میں مکمل ہوا سال 2014کے اواخر میں اس کے تحریری امتحان کا عمل مکمل ہوا ۔ مختلف اعتراضات کے جواب میں اس وقت کے گورنر این این وہرہ نے اس بھرتی کو دوبارہ کروانے کی احکامات دئیے سال 2018میںان اسامیوں کے لئے بھرتی کا عمل دوبارہ مکمل کیا گیا ۔ان امیدواروں کا کہنا ہے کہ ہم دوبار ان اسامیوں کے لئے امتحان دے چکے ہیں اور اب تیسری بار امتحان ہونا باقی ہے جوکہ کرونا اور پانچ اگست کے بعد والے حالات کی نظر ہورہا ہے ۔ یہ ذکر صرف ایک نوکری کا ہے ۔ مختلف محکموں کے تحت بھرتی اور دوسرے لوازمات مکمل کرنے کے بعد نوجوانوں کی نوکری لینے کی عمر بھی مکمل ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔لیکن اس طرف کسی کا کوئی دھیان نہیں ہے ۔انتظامیہ کو جمو ںوکشمیر میں نوکری کے عمل کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے ۔ بلکہ ریاستی روزگار پالیسی کے جائزے کے لئے اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے ۔ ورنہ وہ دن دور نہیں کہ بے روزگاری سنگین صورتحال اختیار کرجائے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا