نئی دہلی، 19جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہاکہ ہندستانی سرزمین پر چین نے ڈیپسانگ پلیس اور پیگونگ تسو لیک علاقہ میں جبراً قبضہ کرکے سرحدی علاقہ میں اضافی فوجی تعمیرات بھی کردی ہیں اور چین کی یہ حرکت ملک کی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہندستانی سرحد پر چینی دراندازی بڑھ رہی ہے اور اپنی سرزمین پر ہم کسی کا قبضہ برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔
درانداز کو سمجھ لینا چاہئے کہ ہندستان کی سلامتی اور علاقائی سالمیت پر ملک کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گا۔