جموں و کشمیر کے آپسی بھائی چارے کو خراب نہ کریں : سید چوہدری

0
0

کہا سیوج دھا ر معاملے میں پولیس لاپرواہی برت رہی ہے ، معاملے کو مذہبی رنگ دیا جارہا ہے
نریندر سنگھ؍؍محمد جعفر بٹ

جموں؍؍ شیوج دھار میں پیش آئے قتل معاملے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے ۔سید چوہدری نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ایس پی اوز کے کچھ اہلکار یہاں پر آگئے اور یہاں پر رہ رہے گجر بکروال طبقہ کے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی ۔اس طبقہ کے ساتھ اس طرح کے ظلم کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس معاملے کی تحقیق میں لاپرواہی برت رہی ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس معاملے کی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے لیکن یہاں پر رہنے والے دوسرے لوگوں کو پریشان نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں چھ لوگوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی اس لاش کو برآمد کیا گیا،لہذا انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اس معاملے کی چھان بین کرے۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ چند لوگ اس معاملے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،ان لوگوں کو بتا دوں کے جموں و کشمیر میں ہندوں مسلم بھائی چارے کی مثال دی جاتی ہے اس بھائی چارے کو خراب نہ کریں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا