پوسٹر ،بینر جموں شہر کی خوبصورتی میں بڑی دیوار!

0
0

ضلع انتظامیہ جموں اور جے ایم سی کے اشتراک سے جموں شہر میں لگے غیر قانونی بینر ،پوسٹر س،بورڈ وغیرہ کوہر مقام سے اتارنے کے سلسلے میں ایک ماہ کی طویل مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت جموں شہر کے ہر مقام سے غیر قانونی طور پر چسپاں بینر،پوسٹراوربورڈ وغیرہ ہٹائے جائیں گے ۔اس دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کا سامنا کر نا پڑے گا ۔واضح رہے اس مہم کی قیادت سیکریٹری جے ایم سی ٹینا مہاجن جے ایم سی کمشنر اونی لواسا کی زیر نگرانی کررہی ہیں ۔جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے موسم برسات سے قبل ہی نالوں کی صفائی ،سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہیں ۔اسی سلسلہ میں غیر قانونی بینر وغیرہ ہٹانے کیلئے تشکیل شدہ ٹیم نے مہم کے پہلے روز پنج تیرتھی علاقہ میں دونتلی بازار تا چوک چبوترہ ، پکا ڈنگا ،چوک چبوترہ تا چوک پریڈ ،رانی پارک تا کچی چھاونی ،سی پی او چوک تا کچی چھاونی سے غیر قانونی پوسٹر ،بینر ہٹائے اور عوام کو سخت الفاظ میں ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ جے ایم سی کی اجازت کے بغیر کوئی بھی بینر یا پوسٹر نہ لگائیں ۔ہر ذی شعور اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ جموں شہر میں لگائے گے ان پوسٹرس اور بینرس کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی میںکمی سامنے دکھتی ہے ۔ایک جانب جے ایم سی کی جانب سے جموں شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں بڑی رقومات خرچی جا رہی ہیں لیکن دوسری جانب یہ لوگ غیر قانونی طور پرمن مرضی کرتے ہوئے ہر مقام پر پوسٹر اور بینر لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک نظام میں بھی خلل آتا ہے اور غیر قانونی طور پر لگے یہ بینر، پوسٹر ،سائن بورڈ، بل بورڈ وغیرہ ٹریفک سیفٹی کیلئے ایک انتباہ ہیں ۔ جے ایم سی اس ضمن میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ غیر قانونی لگائے گے بینر،بورڈ وغیرہ کو اتار دیا جائے ۔اب عوام کو اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ ایک جانب حکومت اتنا پیسہ خرچ کر رہی ہے کہ جموں شہر کو خوبصورت بنایا جائے تو دوسری جانب اپنے کاروبار اور دیگر اشتہارات کی خاطر عوام اپنے مفادات کیلئے اس خوبصورتی کو بگاڑنے میں لگی ہوئی ہے ۔اگر عوام اور حکومت کا آپسی تعاون نہ ہو گا تو ترقی کی پٹری میں بریک لگ جائے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا