نئی دہلی، 16جولائی (یو این ائی) ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر مکیش امبانی نے ہندستانی بازار میں سستے اسمارٹ فون لانے کی پہلے سے تیاریوں اور اس میں مدد کے لئے بڑی کمپنیوں کو جیو پلیٹ فارم پر لانے کا اعلان کیا ہے جو ہندستانی اسمارٹ فون بازار میں دھاک جمائے بیٹھی کمپنیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہوسکتا ہے۔
موجودہ ماحول میں جب گلوان گھاٹی میں ہندستان اور چین کے فوجیوں کے مابین تصادم کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات نہایت کشیدہ ہونے سے جیو کا سستا اسمارٹ فون چینی کمپنیوں کے لئے زبردست چیلنج ثابت ہوسکتا ہے جو ہندستانی اسمارٹ فون بازار پر دھاک جمائے بیٹھی ہیں۔
گلوان واقعہ کے بعد ملک میں چین سے متعلق بہت غصہ ہے اور چینی سامان کے بائیکاٹ کی مہم لوگوں نے خود جگہ جگہ چلائی ہے۔
مسٹر امبانی نے بدھ کو یلائنس کی 43ویں اے جی ایم میں شامل میڈیا کی قدآور کمپنی گوگل کے جیو پلیٹ فارمس میں 33737کروڑ روپے میں 7.73فیصد اکویٹی دینے کے ساتھ ہی ہندوستانی مواصلات شعبہ کو 2جی سے آزاد کرانے اور 4جی اور 5جی سستے اسمارٹ فون اتارنے کا بھی اعلان کیا۔