ہند۔امریکہ کا کووڈ۔19 کے وقت مشترکہ طور پرکام کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار

0
0

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) ہندوستان اور امریکہ نے کووِڈ19 عالمی وبا کے دوران مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو نئی جہت دینے کے پابند عہد ہونے کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی وزارت صنعت و تجارت نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ ہندوستان۔امریکہ سی ای او فورم کا اجلاس 14 جولائی کو آن لائن منعقد کی گئی۔
اجلاس کی صدارت وزیر صنعت و تجارت پیوش گوئل اور امریکہ کے وزیر تجارت وِلبر راس نے مشترکہ طور پر کی۔ صنعت اور داخلی تجارت
اس اجلاس میں متعدد سینئر سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی جن میں صنعت و داخلی تجارت کو فروغ دینے والے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر گروپرساد مہاپترا، امریکہ میں ہندوستانی سفیر ترنجیت سندھو اور ہندوستان میں امریکی سفیر کینتھ جسٹر شامل ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے کہا کہ عالمی استحکام، سلامتی اور معاشی خوشحالی کو فروغ دینے میں مضبوط مشترکہ مفادات کی وجہ سے ہندوستان۔امریکہ دوطرفہ تعلقات میں ایک نئی رفتار آئی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی معیشتوں میں چھوٹے کاروباروں کی خصوصی اہمیت اور خطے میں روزگار اور ہنر کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فورم سے اپیل کی کہ کووِڈ۔19 کے بعد کی دنیا میں ایک نئی راہ ہموار کرنے میں قائد بننے کی درخواست کی۔
امریکی وزیر تجارت مسٹر راس نے کووڈ۔19 وبا کے اس چیلنج بھرے وقت میں باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں پہل کرنے اور خصوصی طور پر شریک ہونے اور سی ای او فورم کے اراکین مسٹر گوئل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وبا فارماسیوٹیکلس، طبی سازوسامان اور متعلقہ سپلائی کے شعبے میں تعاون کے ذریعے دونوں ملکوں کو مزید قریب لائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا