بی جے پی خرید وفروخت کرکے منتخب کی گئی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہی ہے :گہلوت

0
0

جے پور، 15 جولائی (یواین آئی) راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کرکے منتخب کی گئی حکومت کو گرانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔
مسٹر گہلوت نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ دہلی میں بیٹھے بی جے پی کے لوگ اراکین اسمبلی کو لالچ دے کر گرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا پوری طرح سے مذاق اڑایا جارہا ہے۔ دلال لوگ اراکین اسمبلی کو لالچ دے رہے ہیں ۔ یہ جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔
مسٹر گہلوت نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کے ہمارے پاس پختہ ثبوت ہیں اور وقت آنے پر ان کواجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 76 برس تک جمہوریت کو بچائے رکھا۔ سرکار بدلتی رہیں، جمہوریت کو برقرار ررکھا، لیکن آج سب اس کے برعکس ہو رہا ہے۔ منتخب کی گئی حکومت کو گرانے کی سازش کی جارہی ہے۔
انہوں نے پائلٹ کا نام لئے بغیر کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ نوجوانوں کو ترجیح دی ہے۔ نوجوانوں کو تنظیم میں اور حکومت میں عہدے دیئے ۔ ان کا مستقبل بھی کانگریس میں ہی محفوظ ہے ۔ مسٹر گہلوت نے کہا کہ کانگریس بولنے سے کچھ نہیں ہوتا ، ملک کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا