سری نگر، 13 جولائی (یو این آئی) کورونا کے متاثرین او متوفین میں روز افزوں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر وادی کشمیر کے مختلف علاقوں بالخصوص سری نگر کے بیشتر علاقوں میں پیر کے روز دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر ایک بار پھر ویرانی چھا گئی۔
ادھر یوم شہدائے کشمیر کی مناسبت سے حریت کانفرنس (ع) کی طرف سے ہڑتال کال لاک ڈاؤن کو مزید مستحکم کرنے میں کافی معاون ومدد گار ثابت ہوئی۔