اننت ناگ تصادم میں ایک جنگجو ہلاک ایک خاتون زخمی

0
0

سری نگر، 13 جولائی (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری مسلح تصادم میں ایک جنگجو ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں پیر کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان شروع ہونے والے تصادم میں ایک جنگجو ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو کی شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم کی جارہی ہے۔
کشمیر زون پولیس نے تصادم کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘اننت ناگ انکوائنٹر اپڈیٹس: فی الوقت ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری، مزید تفصیلات کا انتظار’۔
قبل ازیں ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کے چھپنے کی ثقہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی 3 آر آر،116 سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے سری گفوارہ علاقے کا محاصرے کر کے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران جوں ہی تلاشی پارٹی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں پناہ لئے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا