دہلی کی طرز پر گردوارہ ایکٹ میں ترمیم کی جائے ـ:سکھ اکائیوں کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایس اے ڈی کے سابق صدر ہرجندر سنگھ رینا کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سکھ تنظیموں نے گردوارہ پربھندک کمیٹی اور گردوارہ پربھندک بورڈ کی معیاد پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ گردوارہ پربھندک بورڈ کی معیاد 2015میں ختم ہوئی تھی اور اس وقت کے چیئرمین ابھی تک چیئرمین شپ بنائے بیٹھے ہیں اور انہوںنے ڈی جی پی سی کوہائی جیک کر کے رکھا ہوا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ ڈی جی پی سی جموں پر خرد برد کے الزامات ہیںاور سکھ طبقہ اس کمیٹی پر اعتماد نہیں کرتا ۔انہوںنے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گردوارہ امور چلانے کیلئے اڈہاک کمیٹی قائم کی جائے ۔انہوںنے ایل جی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ دہلی سکھ گردوارہ ایکٹ کی طرز پر یہاں بھی گردوارہ ایکٹ میں ترمیم کی جائے ۔