جموں وکشمیر میں کورونا کے قاتلا نہ وار جاری

0
0

ایک دن میں11ہلاکتیں،کل تعداد171ہوئی،اب تک کشمیرمیں154جموں میں17اموات
268نئے مثبت معاملات ،جموں وکشمیرمیں کروناکے معاملات10ہزارکے پار
لازوال ڈیسک

جموں/سرینگر؍؍جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے قاتلانہ وار جاری رہنے کے بیچ سنیچر کے روز جموں وکشمیر میں 25سالہ جواں سال خاتون سمیت11افراد زندگی کی جنگ ہار گئے ،جسکے ساتھ ہی یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر171تجاوز کرگئی ۔وادی کشمیر میں اموات کی تعدادکا ہندسہ 150عبور کرگیا اور یہ تعداد154تک پہنچ گئی جبکہ جموں میں 2اور اموات کیساتھ یہ تعداد بڑھ کر اب17تک پہنچ گئی ۔ جبکہ حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے268نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے181کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 87کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد10,156تک پہنچ گئی ہے۔دیرشام موصولہ جانکاری کے مطابق ایس ایم ایچ ایس سرینگر میں ایک ستربرس کی خاتون مریضہ کی موت واقع ہوئی جوماگام ہندوارہ کی تھیں۔جبکہ دیرشام ملی جانکاری کے مطابق جموں کے آر اپس پورہ سے ہی تعلق رکھنے والے ایک 58برس کے شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔اس طرح ایک ہی دِن میں11اموات کیساتھ ہی جموں وکشمیرمیں کل اموات کی تعداد171تک جاپہنچی۔جن میں 154وادی کشمیرجبکہ17جموں سے ہیں۔وادی کشمیر میں سنیچر کے روزشام 7بجے تک کورونا سے9اموات ہوئیں جبکہ جموں میں دوموت رپورٹ ہوئی ہے۔ وادی میں ہونے والی اموات میں حبہ کدل ،کنی پورہ ،حیدر پورہ ،شالیمار ،پٹن ،اننت ناگ ،کپوارہ اور گاندر بل کے شہری شامل ہیں جن میں متعدد خواتین بھی ہیں ۔جموں کے ایس ایس پورہ سے ہی دو شخص کوروناکیخلاف اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے ہیں۔وادی کشمیر میں ہونے والی اموات کے سلسلے میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق ہا کورہ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی25سالہ خاتون کی سرینگر کے اسپتال میں موت ہوئی۔صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر، نذیر چودھری کے مطابق اننت ناگ کی خاتون کولل دید اسپتال سے منتقل کیا گیا گیا تھا جہاں 27جون کو آپریشن کے بعد اْس نے ایک بچے کو جنم دیا تھا۔وہ ہائی بلڈ پریشر اور دوسرے امراض میں بھی مبتلائتھی،اُسے 3جولائی کو صدر اسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ گذشتہ شب کے دوران انتقال کرگئی۔تاہم اْس کا بچہ سلامت ہے۔اس دوران حیدرپورہ سری نگر کارہنے والاایک77سالہ بزرگ شہری سنیچر کی صبح سکمزمیں زندگی کی جنگ ہار گیا۔ سکمز کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ، پروفیسرفاروق جان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حیدرپورہ کے مذکورہ معمر شخص کے پیشاب کی مثانہ میں کینسر مرض تھا۔انہوں نے بتایاکہ بزرگ شخص نمونیہ اوردیگر امراض میں بھی مبتلاء تھاجبکہ اس کاکوروناٹیسٹ بھی مثبت آیاتھا۔انہوں نے کہا کہ حیدرپورہ کا بزرگ شخص کافی علیل تھا اورا س کووینٹی لیٹر پررکھاگیا تھاتاہم سنیچر کی صبح تقریباً7بجکر45 منٹ پر وہ دم توڑ بیٹھا۔ادھر ترہگام کپوارہ کارہنے والاایک45سالہ شخص سنیچر کے روزسی ڈی اسپتال میںدم توڑ بیٹھا۔اسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ،ڈاکٹرسلیم ٹاک نے بتایاکہ ترہگا م کپوارہ کارہنے والے شہری کو4جولائی کے روزاس کاکوروناٹیسٹ مثبت آنے کے بعدصدراسپتال سے یہاں منتقل کیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ترہگام کا45سالہ شخص نمونیا ،ہائی بلڈ پریشر اوردیگر امراض میں بھی مبتلا ء تھا ،اورسنیچر کے روزسی ڈی اسپتال میں اسکی موت ہوئی ۔ اس دوران ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقہ کاایک73سالہ بزرگ شخص بھی سکمزمیں دم توڑ بیٹھا۔ سکمز کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ،پروفیسرفاروق جان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پٹن کے اس 73سالہ شخص کو2روزقبل یہاں داخل کرایاگیا تھا کیونکہ وہ کئی امراض میں مبتلاء تھا اوراس کا کوروناٹیسٹ بھی مثبت آیاتھا۔انہوں نے کہاکہ دوروزتک یہاں زیرعلاج رہنے کے بعدپٹن کامعمر شخص سنیچر کے روزبعدددوپہر دم توڑ بیٹھا۔اس دوران ملنے والی تفصیلات کے مطابق کنی پورہ اور حبہ کدل سرینگر کے45اور65سالہ2کورونا پازیٹیو مریضوں کی موت ہوئی ۔معلوم ہوا ہے کہ اس کے علاوہ ننر گاندر بل اور شالیمار کے 56سالہ دو شہری بھی کورونا کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے گئے ،ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شالیمار سرینگر کی خاتون کو10جولائی کو سکمز میں داخل کیا گیا ۔خاتون نمو نیا اور دیگر امراض میں مبتلاء تھی ۔اس نے دوپہر 12بجکر30منٹ پر اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ادھر ننر گاندر بل کی70سالہ خاتون بھی کورونا پازیٹیو تھی ،جسکی صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں موت ہوئی ۔دریں اثناء جموں میں بھی سنیچر کے روز ایک شخص کوروناوائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں سے منسلک اسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹرداراسنگھ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بڑی برہمناجموں کارہنے والا یہ شخص کوروناوائرس میں مبتلاء تھا۔انہوں نے کہاکہ کچھ روزقبل اس کویہاں داخل کیاگیا تھا اورسنیچر کی صبح اسکی موت ہوئی ۔اس طرح جموں وکشمیر میں سنیچر کو11اموات ہوئی جسکے ساتھ مرنے والے افراد کی تعداد171ہوگئی جن میں وادی کشمیر میں154اور جموں میں17اموات ہوئیں۔سرینگر میں 43،بارہمولہ32، کولگام میں18،شوپیان میں16،اننت ناگ میں14،بڈگام میں11،جموں میں11، کپوارہ میں9،پلوامہ میں5، بانڈی پورہ میں3،ڈوڈہ میں2،گاندر بل میں2 جبکہ پونچھ ،ادھمپور ،راجوری اور کٹھوعہ میں ایک ایک موت ہوئی ۔ اس دوران حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے268نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے181کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 87کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد10,156تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے10,156 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے4,092سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک5,895اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد169تک پہنچ گئی ،جن میں سے 153کا تعلق کشمیرصوبہ سے اور16کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید109مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے14اور کشمیر صوبے کے 95اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 4,45,169ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 11؍جولائی2020ء کی شام تک 4,35,013نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک3,11,254افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 38,650اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ36 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔4,092کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ45,156 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق2,23,151اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا