کورونا گزشتہ سوسال کا سب سے سنگین معاشی بحران لے کرآیا:شکتی کانت

0
0

نئی دہلی،11جولائی(یواین آئی)ریزرو بینک(آر بی آئی)کے گورنر شکتی کانتا داس نے ہفتہ کو کہا کہ کورونا وائرس(کووڈ-19)گزشتہ 100سال کا سب سے سنگین معاشی و صحت بحران لے کرآیا ہے نیز اس کا ملازمتوں اور پیداوار پر منفی اثر پڑا ہے۔
مسٹر داس نے یہاں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے ’کووڈ-19‘کا کاروبار اور معیشت پر اثر‘موضوع پر منعقد ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ کورونا کا پوری دنیا میں پیداواری صلاحیت،ملازمتوں اور لوگوں کی صحت پرمنفی اثرپڑا ہے۔اس نے موجودہ عالمی نظام، عالمی ویلیو چین، مزدوری اور سرمائے کے بہاؤ کو متاثر کیا ہے۔اس کا عالمی آبادی کے ایک بڑے حصے کی سماجی -معاشی صورت حال پر منفی اثر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 وبا ہمارے معاشی اور مالی نظام کی طاقت اور لچک کا شاید سب سے بڑا امتحان ہے۔اس موجودہ بحران سے اپنے مالی نظام کی حفاظت اور معیشت کو مدد دینے کے لئے آر بی آئی نے متعدد تاریخی اقدام اٹھائے ہیں۔کورونا بحران کے دوران آر بیآئی کے پالیسی فیصلے کی کامیابی بھلے ہی کچھ وقت بعد پتا چلے لیکن وہ اب تک کامیاب محسوس ہورہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا