بائیڈن کے امریکہ میں کوئی محفوظ نہیں ہوگا:ٹرمپ

0
0

واشنگٹن،11 جولائی (یواین آئی) امریکی صدر ٹرمپ نے ممکنہ ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن پر سوشلسٹ ہونے کا الزام لگایا ہے اور سینیٹر برنی سینڈرز کا کٹھ پتلی قرار دے دیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کے امریکہ میں کوئی محفوظ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دیرینہ ساتھی اور سابق مشیر راجر اسٹون کی 40 ماہ قید کی سزا ختم کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ راجر اسٹون اب آزاد شخص ہیں۔ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان راجر اسٹون کی سزا شروع ہونے سے چند روز قبل سامنے آیا ہے۔
راجر اسٹون کو 2016 کے امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات میں کانگریس کے سامنے جھوٹا بیان دینے پر سزا سنائی گئی تھی۔
ایک سروے کے مطابق مارچ سے جون تک ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی مقبولیت میں 12 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا