چین اور ہندوستان کو ایک دوسرے کے حریف کی بجائے اتحادی بننا چاہئے: چین

0
0

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئي) ہندوستان میں چین کے سفیر سون ویدونگ نے کہا ہے کہ چین اور ہندوستان سرحد پر کسی طرح بھی کشیدگی کی صورتحال نہیں چاہتے اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے حریف کی بجائے ایک دوسرے کا اتحادی بننا چاہئے۔
جمعہ کے روز چین- ہندوستان تعلقات کے بارے میں جاری کردہ ایک ویڈیو میں مسٹر ویدونگ نے کہا کہ لداخ کی وادی گلوان میں چین-ہندوستان سرحد پر 15 جون کو جو کچھ بھی ہوا تھا، ویسی صورتحال ہندوستان اور چین نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 جولائی کو چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی ہے اور اس دوران دونوں کے مابین سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ایک مثبت اتفاق رائے قائم ہوا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ "اس وقت فوجی کمانڈروں کی سطح پر بات چیت میں ہونے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر خطے میں ہمارے فوجی دستے تعینات ہیں”۔
مسٹر ویدونگ نے کہا کہ وادی گلوان میں حالیہ پیشرفت کی وجہ سے ہندوستان میں کچھ لوگ چین اور ہندوستانی لیڈروں کے مابین قائم ہونے والے اتفاق رائے پر بھی شک کر رہے ہیں اور وہ چین – ہندوستان تعلقات کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں۔ ان تمام چیزوں کے سبب دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں دراڑ آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "اس سلسلے میں مجھے لگتا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے کچھ بنیادی نکات کو واضح کرنا ضروری ہو گیا ہے”۔
چینی سفیر نے کہا کہ "چین اور ہندوستان کو ایک دوسرے کے حریف کی بجائے ایک دوسرے کا اتحادی بننا چاہئے۔ چین اور ہندوستان کے درمیان دو ہزار سال سے زیادہ پرانے دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ بیشتر اوقات میں دونوں کے مابین تعلقات دوستانہ رہے ہيں”۔
انہوں نے کہا کہ، "چین اور ہندوستان کو محاذ آرائی کے بجائے امن کی ضرورت ہے۔ آپسی تعاون سے دونوں کو فائدہ ہوتا ہے، جبکہ محاذ آرائی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے اختلافات کو اپنے باہمی تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے”۔
مسٹر ویدونگ نے کہا کہ "چین اور ہندوستان کو ایک دوسرے پر شک کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو پیچھے لے جانے کی بجائے آگے بڑھانا چاہئے”۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا