راہل-پرینکا نے وکاس دوبے انکاؤنٹر پر اٹھائے سنگین سوال

0
0

نئی دہلی 10جولائی(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے گینگسٹروکاس دوبے کے انکاونٹرمیں مارےجانے پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی عدالتی جانچ ہونی چاہئے تاکہ مجرمانہ،سیاسی اور انتظامی اتحاد کی اصلیت سامنے آئے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ آج صبح ہوئے اس انکاونٹرکے ساتھ ہی کئی سوال بھی دفن ہوگئے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ کیا’’کئی جوابوں سے اچھی ہے خاموشی اس کی،نہ جانے کتنے سوالوں کی آبرو رکھ لی۔‘‘
محترمہ واڈرا نے کہا’’اتر پردیش کا لا اینڈ آرڈر بدتر ہوچکا ہے۔سیاست داں-مجرم اتحاد صوبہ میں حاوی ہے۔کانپور معاملے میں یہ اتحاد کھل کر سامنے آیا۔کون کون لوگ اس طرح کے مجرم کی پرورش میں شامل ہیں یہ سچ سامنے آنا چاہئے۔سپریم کورٹ کے موجودہ جج سے پورے معاملے کی عدالتی جانچ ہونی چاہئے۔
اس درمیان پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں پریس کانفرنس میں کیا کہ وکاس دوبے اتر پردیش میں جرم کا محض ایک مہرہ تھا۔بی جے پی حکومت میں ’اترپردیش اب ’اپرادھ پردیش‘بن گیا ہے۔انکشاف یہ ہونا چاہئے کہ اس منظم جرم کا سرغنہ اصل میں ہے کون۔
انہوں نے کہا،’’وکاس دوبے کے انکاونٹر کے بعد بہت سے سوال لوگوں کے ذہن میں کھڑے ہوگئے ہیں،جن کا جواب آدتیہ ناتھ حکومت کو دینا ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا