‘مرے ہوئے لوگ کوئی کہانی نہیں سناتے’: گینگسٹر وکاس دوبے کی ہلاکت پر عمر عبداللہ کا تبصرہ

0
0

سری نگر، 10 جولائی (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتر پردیش کے کانپور میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کو انتہائی بے رحمی کے ساتھ قتل کرنے والے ملزم گینگسٹر وکاس دوبے کی جمعے کی صبح ایک پولیس مقابلے میں ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘مرے ہوئے لوگ کوئی کہانی نہیں سناتے ہیں’۔

ان کا بظاہر کہنا تھا کہ وکاس دوبے کئی بڑے لوگوں کے راز جانتے تھے اور ان کی ہلاکت کے ساتھ وہ راز بھی دفن ہوگئے ہیں۔

عمر عبداللہ نے ‘وکاس دوبے’ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا: ‘مرے ہوئے لوگ کوئی کہانی نہیں سناتے ہیں’۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا