’ بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی‘

0
0

مہلوک بی جے پی لیڈر وسیم باری سچے دیش بھگت تھے: رویندر رینہ
یواین آئی

سرینگر؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے بانڈی پورہ میں پارٹی لیڈر کی والد اور بھائی سمیت ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، جنگجوؤں اور علیحدگی پسندوں کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مہلوک لیڈر اور ان کے اہل خانہ نے آخری سانس تک بھارت ماتا کی خدمت کی ہے۔بتادیں کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام جنگجوؤں نے بی جے پی کے ضلع صدر شیخ وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ان تینوں کی موت واقع ہوئی۔موصوف بی جے پی صدر نے کہا کہ وسیم باری اور ان کا خاندان سچا ہندوستانی تھا اور انہوں نے ہمیشہ وادی میں بھارتی جھنڈا بلند رکھا۔انہوں نے کہا: ‘وسیم باری نے آخری سانس تک بھارت ماتا کی خدمت کی وہ جئے تو ملک کے لئے شہید ہوئے تو ملک کے لئے، دیش ایسے محب وطنوں کو سلام پیش کرتا ہے’۔رویندر رینہ نے کہا کہ یہ پاکستان کا بہت بڑا گناہ ہے جس کی بھاری قیمت پاکستان، جنگجوؤں اور علیحدگی پسندوں کو ادا کرنا پڑے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا