’ہر کشمیری ہمارا ہے‘

0
0

کشمیر میں ہندوستانی اور بی جے پی کارکن بننا آسان نہیں: رامو مادھو
یواین آئی

سرینگر؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جنگجوؤں کے ہاتھوں پارٹی کے ضلع صدر کی والد اور بھائی سمیت ہلاکت کے حوالے سے کہا ہے کہ وادی کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہندوستانی اور بی جے پی کا آدمی بننا آسان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں ہندوستانی بننے والے کئی لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔بتادیں کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام جنگجوؤں نے بی جے پی کے ضلع صدر شیخ وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ان تینوں کی موت واقع ہوئی۔موصوف بی جے پی جنرل سکریٹری نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا ہے: ‘وادی کشمیر کے بعض حصوں میں ہندوستانی، محب وطن اور بی جے پی کا آدمی بننا کبھی آسان نہیں رہا ہے۔ کئی لوگوں کو ایسی جرات کرنے پر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے’۔رام مادھو نے کہا کہ وسیم باری ان کا بھائی عمر بشیر اور والد بشیر احمد کشمیر کی تاریخ میں محب وطنوں کی طرف سے دی جانے والی قربانی کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں سال گذشتہ کا ایک واقعہ دہراتے ہوئے کہا کہ پنچایتی الیکشن کے دوران ایک میٹنگ میں بی جے پی سے وابستہ ایک کارکن نے میرے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ جس دن ہم نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اسی دن سے ہم یہ جانتے ہیں کہ ہمیں کسی نہ کسی دن مارا جائے گا۔موصوف جنرل سکریٹری نے کہا کہ آج جب ہم وسیم باری اور ان کے والد اور بھائی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں تو ہمیں پتہ لگتا ہے کہ وادی میں ہمارے کارکن کن حالات میں کام کرتے ہیں۔انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا: ‘کشمیر کے بارے میں بات کرتے وقت ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ برسہا برس سے ہزاروں نوجوانوں انڈیا، اس کے قومی پرچم اور وقار کے لئے کھڑے ہوئے ہیں۔ بی جے پی ایک با آواز اقلیت ہے لیکن کشمیریوں کی خاموش اکثریت اس کے پیچھے کھڑی ہے’۔مسٹر مادھو نے کہا کہ جب ہم کہتے ہیں کشمیر ہمارا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہر کشمیری ہمارا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا