بانڈی پورہ میں جنگجوئوں کی فائرنگ

0
0

، بی جے پی لیڈر والد اور بھائی سمیت ہلاک

سری نگر، 8 جولائی (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جنگجوئوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ضلع صدر، ان کے والد اور بھائی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں نے بدھ کی شام دیر گئے قریب نو بجے قصبہ بانڈی پورہ میں پولیس اسٹیشن کے نزدیک بی جے پی ضلع صدر وسیم احمد باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ تینوں کو فوری طور پر ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ جنگجوئوں نے حملے کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دریں اثنا جموں وکشمیر پولیس نے وسیم باری، ان کے والد اور بھائی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا: ‘بانڈی پورہ میں دہشت گردوں نے بی جے پی ورکر وسیم باری پر فائرنگ کی۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں وسیم باری، ان کے والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر شدید طور پر زخمی ہوئے۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا