جموں وکشمیرمیںمزید 4اموات ،کل تعداد136ہوگئی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں وکشمیر میں کورونا وائر س سے متعلق اموات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہاں یہ تعینات بڑھ کر136ہوگئی ۔وادی کشمیر میں اموات کی تعداد122تک پہنچ گئی جبکہ جموں میں یہ تعداد ٹھہرا ئو کیساتھ 14ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں وکشمیر میں جاری عالمگیر وبا کورونا وائرس کی قہر ساما نیوں کے بیچ سوموار کو وادی کشمیر میں مزید 4اموات کا اضافہ ہوا ۔مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں سوموار کو جن 4مریضوں کی موت ہوئی ،اُس حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق بونیار کی55سالہ خاتون ،کرالپورہ بڈگام کا56سالہ شہری ،بارہمولہ کا 90سالہ عمر رسیدہ بزرگ شہری اور آلوسہ بانڈیپورہ کا54سالہ شہری شامل ہے ۔صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے سپر انٹنڈنٹ نے بتایا کہ بانیار باہمولہ سے تعلق رکھنے والی 55سالہ مریضہ کورونا پازیٹیو تھی ،اور وہ سوموار کی صبح اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئیں ۔انہوں نے کہا کہ مریضہ عارضہ قلب اور دیگر امراض میں مبتلا تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سوموار کی صبح4بجے بڈگام سے تعلق رکھنے والا56سالہ شہری کی بھی موت ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مریض کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ مریض نمونیا اور دیگر امراض میں مبتلاء تھا جبکہ وہ ڈائلسز پر بھی تھے ۔سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈ نٹ ،داکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ اسپتال میں زیر علاج بارہمولہ کے90سالہ بزرگ شہری نے بھی زندگی کی آخری سانس لی اور وہ بھی کورونا پازیٹیو تھے ۔ان کا کہناتھا کہ 90سالہ مریض کو26جون کو اسپتال میں داخل کیاگیا تھا اور وہ اتوار اور سوموار کی درمیانی رات 2بجے کے قریب انتقال کر گئے ۔ان کا کہناتھا کہ مریض عارضہ قلب ،نمو نیا اور ہائپر ٹینشن جیسے امراض میں مبتلاء تھے ۔صدر اسپتال سرینگر جوکہ ایس ایم ایچ ایس کے نام سے مشہور ہے ،کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ آلوسہ بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کو4جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور 5جولائی کو اُسکی موت ہوگئی ۔ان کا کہناتھا کہ مذکورہ مریض کا کورونا ٹیسٹ اسی روز مثبت بھی آیا ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مریض نمونیا اور دیگر کئی امراض میں مبتلاء تھے ۔