یواین آئی
نئی دہلی؍؍سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی)نے عالمی وبا کووڈ-19 سے پیدا صورت حال کے پیش نظر پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرانے کی میعاد بڑھا کر آئندہ سال 31 مارچ تک کردی ہے ۔محکمہ انکم ٹیکس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔محکمہ کے مطابق اب 31 مارچ 2021 تک پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرایا جاسکتا ہے ۔اس سے قبل بھی کئی مرتبہ تاریخ میں اضافہ کیا جا چکا ہے ۔اس بار کورونا وبا اوران لوگوں کے لئے تاریخ بڑھائی گئی ہے جو کسی وجہ سے ابھی تک پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک نہیں کرا پائے تھے ۔پہلے یہ تاریخ 30جون تھی اور لنک نہیں کرانے والے پین کارڈ ہولڈر پر 10ہزار روپے جرمانہ کا التزام تھا۔