ٹرمپ 11 جولائی کو نیو ہیمشائر میں کریں گے اگلی ریلی

0
0

واشنگٹن ،6 جولائی(اسپوتنک)امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ -19) کے مسلسل بڑھتے انفیکشن کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ 11جولائی کو نیو ہیمشائر میں اگلی ریلی کریں گے۔مسٹر ٹرمپ کی ٹیم نے یہ اطلاع دی ہے۔
ٹرمپ کیمپین نے اپنے سرکاری ٹویٹر پیج پر لکھا،’’صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیو ہیمشائر کے پورٹ اسموتھ میں 11 جولائی کو میگا(میک امریکہ گریٹ اگین)ریلی کریں گے۔‘‘
مسٹر ٹرمپ کی ٹیم کے مطابق ریلی میں شامل ہونے والے سبھی لوگوں کو ہینڈسینیٹائزر اور فیس ماسک مہیا کرائے جائیں گے۔اس سے پہلے گزشتہ 20 جون کو اوکلاہوما کے تلسا میں مسٹر ٹرمپ کی پہلی ریلی منعقد ہوئی تھی،جس میں 6000 سےزیادہ لوگ شامل ہوئے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا