گجرطبقہ نے جموں و کشمیر میں قبائلی ذریعہ معاش پروگرام میں توسیع کا مطالبہ کیا

0
0

خانہ بدوش قبائل کے طرز زندگی کو مضبوط کرنے کیلئے ایک موثر اور مضبوط پالیسی کی ضرورت :ڈاکٹر جاوید راہی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍گجرطبقہ نے جموں و کشمیر میں قبائلی ذریعہ معاش پروگرام میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خانہ بدوش قبائل کے طرز زندگی کو مضبوط کرنے کیلئے ایک موثر اور مضبوط پالیسی کی ضرورت ہے ۔اس ضمن میں ٹرائبل ریسرچ اینڈ کلچرل فائونڈیشن کی جانب سے معروف گجر اسکالر ڈاکٹر جاوید راہی کی قیادت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طبقہ کے نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی ۔وہیں داکٹر راہی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس پروگرام کو نفاذ یہاں ہو جائے تو اس مثبت نتائج سامنے آئیں گیاور قبائل میں مالی خود مختاری آئے گی ۔موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر کے گجروں کی جانب سے وزیر اعظم ہند اور ٹرائبل منسٹر کو ایک یاداشت بھی بھیجی گئی ہے کہ جموں و کشمیر کو آسام، گجرات، مدھیہ پردیش، راجستھا، اڑیسہ اور تلنگانہ کی فہرست میں شامل کیا جائے جنہیں قبائلی ذریعہ معاش پروگرام کو چنا گیا ہے ۔ڈاکٹر راہی نے کہا کہ قبائلی معیشت گرنے کی وجہ سے خانہ بدوش قبائل دیگر پیشوں میں جا رہے ہیں اور یہ اسکیم انہیں ایسے کاموں سے روکنے میں اہم ہوگی تاکہ قبائل اپنا طرز زندگی قائم رکھیں اور ذریعہ معاش بھی بہتر بنے ۔اس موقع پر اشتیاق مصباح، آصف چوہدری، محمد دین، وسیم چوہدری، تنویر چوہدری ،ذوالفقار علی و دیگران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا