مڈل اسکول ڈنہ لورن کی خستہ حالت ،ذمہ دار وہاں کی خود پسند سیاست ؟

0
0

اسکول کی عمارت کو سابقہ جگہ پر ہی تعمیر کیاجائے،عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے کی مداخلت کی اپیل
ریاض ملک

منڈی ؍؍تعلیمی زون منڈی کے لورن علاقہ ڈنہ میں مڈل اسکول ڈنہ خستہ حال گزشتہ کئی سالوں سے عمارت کے بغیر ہی وقت گزارہ کررہاہے۔لیکن اب جب محکمہ تعلیم کی جانب سے عمارت کی تعمیر کے لئے فنڈ واگزار ہوئی ہے۔ لیکن ایک بار پھر یہ عمارت سیاست کا شکار ہوتی نظر آرہی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے بچوں کے ساتھ ایک بار پھر ناانصافی ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہاہے۔کچھ لوگوں میں مڈل اسکول کو اپنی جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر وہاں کے مقامی لوگوں میں کافی غم و غصہ دیکھنے کو ملا۔مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ جناب راہول یادو اور چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ سے پر زور اپیل کی ہے کہ اگر اسکول کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا تو ہم اپنے بچوں کے ہمراہ زون آفس میں احتجاج کریں گے۔یہ اسکول عرصہ 45 سالوں سے اسی جگہ پر قائم ہے اور آج جب اسکول کا پیسہ منظور ہوا تو کچھ عناصر اپنے کام کروانے کی لالچ میں اسکول کو دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں جو کہ یہاں کے غریب عوام کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔اگر اس اسکول کو اپنی جگہ پر نہ بنایا گیا تو ہمیں سڑکوں پر اترنا پڑے گا۔اجلاس میں وہاں کے مقامی مفتی غلام محمد نے بولتے ہوئے کہا کہ مڈل اسکول ڈنہ کو ہم یہاں سے منتقل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںضلع انتظامیہ سے یہاں کی عوام کے ساتھ انصاف کرنے کی مانگ کی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا