جموں، 5 جون (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک فوجی از جان اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی کے شیر ٹکری اور دادل علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے بھارتی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
انہوں نے مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت حوالدار میٹھز ہاگن پی جبکہ مضروب اہلکار کی شناخت حوالدار ایم ایم کرن کے بطور کی ہے۔