یواین آئی
سرینگر؍؍ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے کہا ہے کہ لداخ میں چینی فوج کی موجودگی پر وزیر اعظم نریندر مودی کا امریکی صدر کو فون کرنا اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا اعتراف کرنا انتہائی تشویش ناک امر ہے کیونکہ اس سے جموں وکشمیر کی علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گھمبیر معاملے کے بجائے پاکستانی جاسوس کبوتروں اور پاکستان سے وارد ہونے والے ٹڈی دلوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔التجا نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘وزیر اعظم کا امریکی صدر کو فون کال اور وزیر دفاع کا لداخ میں چینی فوج کی موجودگی کا اعتراف کافی تشویشناک ہے کیونکہ یہ جموں وکشمیر کی علاقائی وحدت کے لئے خطرہ ہے۔ آپ کی توجہ پاکستانی جاسوس کبوتروں اور ٹڈیوں پر ہے۔