لیڈروں کی نظربندی میں طوالت کشمیر میں حالات نارمل نہ ہونے کا ثبوت: تاریگامی

0
0

سری نگر، 4 جون (یو این آئی) سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے سال گذشتہ کے پانچ اگست سے نظربند سیاسی لیڈروں کی رہائی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی لیڈروں اور کارکنوں کی طویل نظر بندی اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت کے بلند دعوؤں کے باوصف کشمیر میں حالات نارمل نہیں ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ فیصل، پی ڈی پی کے سرتاج مدنی اور پیر منصور کی گذشتہ روز رہائی کے بعد اب پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر علی محمد ساگر اور دیگر لیڈروں اور کارکنوں کو بھی رہا کیا جانا چاہئے اور پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون کی خانہ نظر بندی بھی ختم کی جانے چاہئے۔

موصوف لیڈر نے کہا کہ ایک جمہوری نظام میں اختلاف رائے کی ہر حال میں گنجائش ہونی چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا