شاہ فیصل کی رہائی خوش آئند، دیگر لیڈران کو بھی رہا کیا جائے: جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ

0
0

سری نگر، 4 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے ترجمان ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان نے پارٹی چیئرمین ڈاکٹر شاہ فیصل کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیگر سیاسی لیڈران اور وادی و بیرون وادی کے جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر حکومت نے بدھ کے روز جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین و سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل کی نظربندی قریب 10 ماہ بعد ختم کرکے انہیں رہا کردیا۔

موصوف ترجمان نے یو این آئی اردو کو بتایا: ‘ہم ڈاکٹر صاحب کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ابھی بھی نظر بند لیڈروں جیسے محبوبہ مفتی، علی محمد ساگر وغیرہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں نیز وادی اور بیرون وادی کے جیلوں میں بند بے گناہ کشمیریوں کو بھی رہا کیا جانا چاہئے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا