نمبردار کی شرمناک کوشش

0
0

خاتون کو حراساں کرنے کی پاداش میں منگوٹا مرمت میںنمبر دار کے خلاف ایف آئی آر درج
محمد اشفاق

ڈوڈہ ؍؍ضلع ڈوڈہ کی تحصیل مرمت کے گاؤں منگوٹا میں ایک خاتون کو حراساں کرنے کی پاداش میں لمبردار فرید احمد والد عبدل رشید کے خلاف خواتین سیل ڈوڈہ میں سیکشن 341 اور 354 انڈین پینل کوڈ کے تحت ایف آئی آر درج کر لیا۔پولیس کو دئے گئے بیان میں مظلومہ نے بتایا کہ وہ یکم جون 2020 کو ڈوڈہ سے اپنے گاؤں جارہی تھیں، اور گوہا میں گاڑی سے اترنے کے بعدان کے شوہر نے آگے چلنے کو کہا اور خود کچھ دوائیاں خریدنے کے لیے ایک دوکان کی جانب بڑھ گئے۔کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد انہیں جھاڑیوں میں سرسراہٹ کی آواز سنائی دی اور اسی اثنا میں مزکورہ ملزم ان کی کلائی تھام کے انہیں گھسیٹ کر جھاڑیوں میں کے گیا اور ان کے ساتھ شرمناک حرکت کرنے کی کوشش کی، اس دوران مزکورہ ملزم انہیں برابر دھمکیاں دیتا رہا۔ ان کی چیخیں سننے کے بعد جلدی ہی ان کے شوہر جائے وقوعہ پر پہونچ گئے لیکن مزکورہ ملزم نے اپنی دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انہیں پولیس میں شکایات کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔منگوٹہ گاؤں کے مقامی لوگ بھی مزکورہ ملزم کی وجہ سے کافی پریشان رہتے ہیں اور وہ گاؤں کے سادہ لہو عوام کو حراساں کرنے میں پیش پیش رہتا ہے۔گاوں کے لوگوں نے انتظامیہ سے مزکورہ ملزم کو عہدے سے ہٹا کر اس کے خلاف کڑی کاروائی عمل میں لانے کی مانگ کی تاکہ گاؤں کے معصوم عوام آئندہ اس کے شر سے محفوظ رہ سکیں۔واضح رہے کہ ایک سال قبل اسی گاؤں کے چوکیدار پر بھی فرد جرم عائد کر کے اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا