لیفٹیننٹ گورنر نے’ میرا وطن ایپ‘ جاری کیا

0
0

موبائیل ایپ سے ملازمین کو تنخواہوں سے متعلق جانکاری فراہم ہوگی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج یہاں راج بھون میں جموںوکشمیر کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق جانکاری موبائیل ایپ میرا وطن حصہ اول جاری کیا۔ اِس موقعہ پر فائنانشل کمشنر خزانہ ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ،ڈائریکٹر جنرل اکائونٹس ٹریجریز اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس نئے ایپ کوجاری کا مقصد ملازمین کو تنخواہوں سے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے اور ’میرا وطن ایپ‘ حصہ اوّل جاری کرنے سے ملازمین بالخصوص دُوردراز اور دیہی علاقوں میں تعینات اُن ملازموں جنہیں اپنے ڈرائنگ اور دسبرسنگ آفیسر تک پہنچ نہیں ہے آسانی سے کسی بھی وقت اپنی تنخواہوں سے متعلق تمام تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے حکومت کی مختلف سکیموں اور کام کاج کو زیادہ سے زیادہ خود کار بنانے پر زور دیا تاکہ ملازمین اور عام لوگ مستفید ہوسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے فری اور پوسٹ میٹرک سکالر شپ اور محکمہ سماجی بہبود کی خاطر مربود سماجی تحفظ سکیم کے لئے بھی اسی طرح کی ایپلکیشن تیار کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ مستحقین وظائف اور پنشن کی واگزاری سے متعلقہ تفاصیل کے بارے میںجانکاری گھر بیٹھے حاصل کرسکیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مستقبل میں انکم ٹیکس حساب و کتاب اور فارم۔16 کے لئے اس ایپ کو اَپ گریڈ کیا جانا چاہیئے۔واضح رہے میرا وطن موبائل ایپ جموںوکشمیر این آئی سی نے انڈائیڈ پلیٹ فارم پر JKPaySys ایپلکیشن کو اینڈ ٹو اینڈ کمپیوٹرائزیشن کی فراہمی کے لئے تیار کیا ہے،JKPaySys سے صفحہ اوّل پر دستیاب ہے اور اس کی تنصیب اور اِستعمال سے متعلق تمام ہدایات JKPaySys پورٹل پر دستیاب ہے۔تنصیب کے بعد ملازمین کواپنے سی پی آئی ایس ، ڈی او بی اور جی پی ایف /این پی ایس سبسکرپشن نمبر سے متعلق تمام تفاصیل بھرنے ہوں گی اور ان کے پاس یہ جانکاری نہ ہونے کی صورت میں وہ یہ جانکاری اپنے ڈی ڈی اوز سے حاصل کرسکتے ہیں۔ انڈائیڈ بیسڈ ایپ پر ملازمین کسی بھی جگہ اور کبھی بھی اپنے تنخواہوں سے متعلق تفصیلات دیکھ سکتے ہیں ۔ اس ایپ پرتنخواہ سکیل ، جی پی فنڈ/این پی ایس سبسکرپشن ، الائونس ، کٹوتی جی پی فنڈ / این پی ایس ، انکم ٹیکس ، ایس ایل آئی سٹیمنٹ وغیرہ سے متعلق تمام تفصیلات دستیاب رہیں گی۔ ملازمین کی تنخواہوںکی تفصیلات ٹریجری سے ادائیگی کے بعد ہرماہ اَپ ڈیٹ کی جائے گی۔تنخواہ بِل نکالنے کے بعد ملازمین تنخواہوں سے متعلق جانکاری ایپ میں دیکھ سکتے ہیں۔اِس سے ملازمین کو تنخوا ہ سلپ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور اس طرح ڈی ڈی او ز کابوجھ بھی کم ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا