، رافیل کی فراہمی میں کورونا رکاوٹ نہیں
یو این آئی
نئی دہلی؍؍ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے سے فون پر گفتگو کی اور دونوں وزرائے دفاع نے دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔گفتگو کے دوران فرانسیسی وزیر دفاع نے کہا کہ کورونا کے چیلنج کے باوجود رافیل لڑاکا طیاروں کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔مسٹر سنگھ اور محترمہ پارلے نے کورونا کی وبا کے ساتھ ساتھ باہمی اہمیت کے متعدد امور اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں وزرا دفاع نے ہندوستان اور فرانس کی مسلح افواج کی جانب سے کورونا کی وبا سے نمٹنے میں تعاون کے لئے کی جارہی کوششوں کو سراہا۔ بات چیت میں ، فرانس نے رافیل لڑاکا طیاروں کی بروقت فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ کورونا کی وبا کے چیلنج کے باوجود ، ہوائی جہاز کی فراہمی میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔مسٹر سنگھ نے فرانس کو بحر ہند نول کانفرنس کا دو سال کے لئے صدر بننے پر فرانسیسی وزیر دفاع کو مبارکباد پیش کی۔ دونوں وزرا نے بحر ہند خطہ 2018 کے حوالے سے مشترکہ طور پر ہند فرانس مشترکہ اسٹریٹجک وژن کو مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔