ڈبلیو ایچ او نے امریکہ کی شراکت داری کی تعریف کی

0
0

یواین آئی

جنیوا ؍؍ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس آدنوم نے تنظیم میں امریکہ کی شراکت داری کی تعریف کی ہے اور بالواسطہ طور پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ مسٹر ٹیڈروس نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا،’امریکی حکومت اور اس کے عوام کے مابین مضبوط اور تعاون سے بھرے ربط سے دنیا کو لمبے عرصے سے فائدہ ملتا رہا ہے‘۔ ڈبلیو ایچ او کی خواہش ہے کہ یہ ہم آہنگی برقرار رہے۔ امریکہ نے عالمی سطح پر صحت کے شعبے میں بہت تعاون کیا ہے اور اس کی وجہ سے بہت سی تبدیلیاں بھی رونما ہوئی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے ’چین کی کٹھپْتلی‘قرار دیتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کے بارے میں غلط اطلاعات دینے کی پاداش میں اس کی تنقید کی تھی۔ امریکی صدر نے گذشتہ 29 مئی کو ڈبلیو ایچ او کے ساتھ امریکہ کا ناطہ توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا