سری نگر، 26 مئی (یو این آئی) وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقہ میں واقع دلفریب سیاحتی مقام توسہ میدان سبزہ زار میں ایک ان پھٹے بارودی شیل کے پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ توسہ میدان سبزہ زار میں منگل کو دوپہر کے وقت پھٹنے سے رہ گئے ایک بارودی شیل کے اچانک پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو قریبی پبلک ہیلتھ سینٹر میں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد بہتر علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا۔