کشمیر: گرو ارجن دیو کی برسی پر گردواروں میں روایتی چہل پہل مفقود رہی

0
0

سری نگر، 26 مئی (یو این آئی) کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے وادی کشمیر کے گردواروں میں گرو ارجن دیو کی برسی کے موقع پر منگل کے روز روایتی گہما گہمی مفقود نظر آئی۔

آل پارٹیز سکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے صدر جگموہن سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر امسال گرو ارجن دیو کی برسی کے موقع پر تمام تقریبات کی معطلی کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

رویند پال سنگھ نامی ایک شہری نے بتایا کہ گرو ارجن دیو جی کی برسی کی مناسبت سے وادی میں سب سے بڑی تقریب باغات برزلہ سری نگر کے شاہین باغ علاقے میں واقع گردوارے میں ہر سال منعقد کی جاتی تھی لیکن امسال کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ وہاں کسی بھی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا