سری نگر، 23 مئی (یو این آئی) سری نگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں واقع ایک قرنطینہ مرکز میں زائد از ڈیڑھ ماہ سے رکھے گئے بیرون وادی کے مزدوروں کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ دو بار منفی آنے کے باوجود بھی انہیں گھر واپس بھیجنے کے لئے کوئی بندوبست نہیں کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں رکھے گئے اینٹ بٹھوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو تو بٹھوں پر جانے کی اجازت دی گئی لیکن ہمیں گھر واپس جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
ان مزدوروں کی مانگ ہے کہ وہ اپنے خرچے پر گھر جائیں گے حکومت صرف ان کے لئے گاڑیوں کا انتظام کرے۔