پاکستان کبھی بھی ہندستان سے کشمیر نہیں لے سکتا:گمبھیر ضرورت پڑنے پر وہ ملک کے لئے بندوق بھی اٹھا سکتے ہیں:ہربھجن
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ہندوستانی کرکٹ کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر، ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ نے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ہندستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کو برا بھلا کہنے پر منہ توڑ جواب دیا ہے۔آفریدی ہفتہ کو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے دورے پر گئے تھے اور وہاں انہوں نے ہندستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کو برا بھلا کہا تھا جس کے بعد تینوں ہندستانی کرکٹروں نے سابق پاکستانی آل راؤنڈر کی جم کر تنقید کی ہے۔سابق اوپنر اور اب لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ گمبھیر نے آفریدی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کبھی بھی ہندستان سے کشمیر نہیں لے سکتا۔گمبھیر نے اپنی ٹویٹس میں آفریدی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ 16 سال کے آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس سات لاکھ لوگوں کی فوج ہے جسے 20 کروڑ لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔اس کے باوجود وہ 70 سالوں سے کشمیر کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں۔کرکٹ کے میدان پر کئی بار آفریدی کو شکست دے چکے گمبھیر نے کہا کہ آفریدی، عمران خان اور باجوا جیسے جوہرز پاکستان کے عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے ہندستان اور وزیر اعظم مودی کے خلاف زہر اگلتے ہیں لیکن یاد رکھو تمہیں قیامت کے دن تک کشمیر نہیں ملے گا۔ بنگلہ دیش یاد ہے نہ۔آفریدی کے ادارے کی مدد کرنے کی اپیل کرنے کے بعد لوگوں کے نشانے پر آئے تجربہ کار آف اسپنر ہربھجن نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ ملک کے لئے بندوق بھی اٹھا سکتے ہیں۔ہربھجن اور سابق آل راؤنڈر یوراج نے کچھ دنوں پہلے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے آفریدی کے ادارے کے لئے مدد کی اپیل کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں ان دونوں کھلاڑیوں کی سخت تنقید ہوئی تھی۔ہربھجن نے آفریدی کو جواب دیتے کہا کہ میں اس ملک میں پیدا ہوا ہوں اور یہیں مروں گا۔میں اپنے ملک کے لئے 20 سال سے زیادہ وقت سے کھیل رہا ہوں اور ہندستان کے لئے کئی بار مقابلے جیتے ہیں۔کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کبھی ملک کے خلاف کچھ غلط کیا ہے۔آج یا کل کبھی بھی ملک کو میری ضرورت ہو گی، چاہے سرحد پر ہی کیوں نہ ہو میں وہ پہلا شخص ہوں گا جو اپنے ملک کے لئے بندوق بھی اٹھا لوں گا۔ٹربنیٹر کے نام سے مشہور بھجی نے کہا کہ آفریدی نے ہمارے ملک اور وزیر اعظم کے لئے جو کہا وہ کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔ایمانداری سے کہوں تو آفریدی نے ہم سے انہیں چیریٹی کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی اور اچھے انداز سے انسانیت کے ناطے ہم نے ان کی مدد کی لیکن اب ایسا قطعی نہیں ہو گا۔سابق آل راؤنڈر یوراج نے کہا ہے کہ انہوں نے انسانیت کے طور پر مدد کی اپیل کی تھی لیکن اب وہ ایسا کبھی نہیں کریں گے۔یوراج نے ٹویٹ میں سخت الفاظ میں کہا کہ آفریدی کے وزیر اعظم نریندر مودی پر دئے گئے بیان سے میں مجروح ہوا ہوں۔ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے میں ایسے الفاظ قبول نہیں کر سکتا۔میں نے انسانیت کے طور پر مدد کی اپیل کی تھی لیکن اب کبھی ایسا نہیں کروں گا۔