پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری کا تبادلہ

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دگوار سیکٹر میں اتوار کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج نے اتوار کی صبح قریب آٹھ بجکر 40 منٹ پر ضلع پونچھ کے دگوار سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر تعینات ہندوستانی فوج نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا۔ سرحد کے اس پار کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ کورونا قہر کے بیچ بھی طرفین کے درمیان سرحد پر نوک جھونک کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس سے آر پار کے سرحدی لوگوں کی زندگیاں مزید اجیرن بن کے رہ گئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا