کشمیر: کورونا میں مبتلا 29 سالہ خاتون کی موت

0
0

سری نگر، 17 مئی (یو این آئی) سری نگر کے حبہ کدل علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک 29 سالہ کورونا وائرس میں مبتلا خاتون مریض کی اتوار کے روز یہاں ڈل گیٹ میں واقع امراض سینہ کے ہسپتال میں موت واقع ہوئی جس کے ساتھ جموں وکشمیر میں اب تک اس وبا کے باعث مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متوفی خاتون کو 15 مئی کو سیپٹک شاک کے کیس کے طور پر تشویشناک حالت میں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس خاتون مریض کو امراض سینہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اُس کی اتوار کو سہ پہر کے وقت موت واقع ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا