سیتارمن کی اپوزیشن سے اپیل، سیاست چھوڑ کر مہاجر معاملہ پر حکومت کی حمایت کرے

0
0

نئی دہلی، 17مئی (یو این آئی) وزیر خزانہ سیتارمن نے تارکین مزدوروں کے معاملہ پر اپوزیشن جماعتوں خاص طورپر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے سیاست چھوڑ کر حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے آج یہاں کہا کہ مہاجر، غریب اور کسانوں کو راحت پہنچانے کی مکمل کوشش کی جارہی ہے۔

محترمہ سیتارمن نے’آتم نربھر بھارت‘ مہم کے تحت پانچویں اور آخری قسط کے اعلان کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے جس طرح سے مہاجر مزدوروں کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا ہے وہ ڈرامہ بازی ہے۔
مہاجرین کے ساتھ اس طرح کی ڈرامہ بازی کی نہیں بلکہ انہیں محفوظ گھر تک پہنچانے اور انہیں راحت پہنچانے کی ضرورت ہے، جو مرکزی حکومت کررہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا