جموں وکشمیر:کروناوائرس کے مثبت معاملات نے آسمان چھوا

0
0

108نئے معاملات سامنے آئے،کل تعداد1121 ، اب تک 542 مریض شفایا ب
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے86کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 22 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1121تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ سے تعلق رکھنے والے ایک 70 سالہ کورونا وائرس مریض کی ہفتہ کے روز یہاں شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ میں موت واقع ہوئی جس کے ساتھ جموں وکشمیر میں اب تک اس وبا کے باعث مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1121 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 542سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک 542اَفراد شفایاب ہوئے ہیںاور12اَفراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس دوران آج مزید29مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںسے جموںصوبہ کے 03 اور کشمیر صوبہ کے 26 اَفرادشا مل ہیں، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 76,191ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  16؍مئی 2020ء کی شام تک 75,070نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک1,09,092افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 29,243 اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ107 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔567کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 14,114 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق65,049اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 135 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے09 سرگرم معاملات ہیں ، 125مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 156 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 68 سرگرم معاملات ہیں ۔84 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ04 کی موت واقع ہوئی ہے۔اننت ناگ میں 162 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںاور 133 سرگرم ہیں۔ 28 شفایاب ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 118ہوئی ہیں جن میں سے 35سرگرم معاملات ہیں اور03مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 80صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع شوپیان میں 107 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 43 سرگرم ہیں اور 64صحتیا ب ہوئے ہیں جبکہ کپواڑہ میں 97مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 49 سرگرم معاملات ہیں اور48صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک57ہوئی ہیںجن میں سے 28سرگرم ہیں اور28اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے ۔گاندربل میں کلو 23مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 09 سرگرم معاملات ہیں اور 14 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔اِدھرکولگام میں119 مثبت معاملات پائے گئے ہیں ۔113سرگرم معاملات ہیںاور 06صحتیاب ہوئے ہیں۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 15 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 10 سرگرم معاملات ہیں اور 05 صحتیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح  جموں میں وائر س کے 39مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں11 سرگرم معاملات ہیں اور27  صحت یاب ہوئے ہیںاور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 24 ہوئی ہیں جن میں سے 04معاملات سرگرم ہیں۔ 19صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأ ضلع سانبہ میں 11 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 5 سرگرم معاملات ہیں اور 06اَفراد شفایاب ہوئے ہیںاورراجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 5 مریض پائے گئے ہیںجس میں ایک معاملہ سرگرم ہے اور چار شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کٹھوعہ میں31مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 30 سرگرم معاملات ہیںاور ایک صحتیاب ہوا ہے۔ کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے جبکہ رام بن میں 18 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 17 سرگرم معاملات ہیں اورایک شفایاب ہواہے۔ اورریاسی میں بھی03 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں دو سرگرم ہیں اور ایک شفایاب ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام کے بچھرو چاڈورہ سے تعلق رکھنے والے ایک 70 سالہ معمر شخص، جس کو دل کا دورہ پڑا تھا، کو گذشتہ شام دیر گئے سکمز صورہ لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مریض جو سینہ کے عارضے میں بھی مبتلا تھا، کی ہفتہ کی صبح موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متوفی شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے نمونہ حاصل کیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متوفی معمر شخص کی تدفین کووڈ 19 پروٹوکال کے تحت انجام دی جائے گی۔وادی میں اب تک کورونا وائرس کے 10 مریضوں کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ صوبہ جموں میں اموات کی تعداد دو ہے۔ گذشتہ ہفتے سری نگر کے علمگری بازار سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کی اس وبا کے باعث موت واقع ہوئی۔دریں اثنا محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی طرف سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں وکشمیر میں ہفتہ کو کورونا وائرس کے 108 نئے کیسز سامنے آئے۔ ان میں سے 86 کیسز صوبہ کشمیر جبکہ دیگر 22 کیسز صوبہ جموں کے ہیں۔ نیز 29 مریض صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے رخصت کئے گئے ہیں۔بلیٹن کے مطابق جموں وکشمیر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 567 ہے جن میں سے 497 صوبہ کشمیر جبکہ 70 صوبہ جموں میں ہیں۔ اب تک 542 متاثرہ افراد صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے رخصت کئے جاچکے ہیں۔سرکاری بلیٹن کے مطابق ہفتہ کو سب سے زیادہ 47 کیسز ضلع کولگام، 17 اننت ناگ، 12 کپوارہ، 3 سری نگر، 2 بارہمولہ، 5 بڈگام، 10 کٹھوعہ اور 12 رام بن سے سامنے آئے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو وادی سے جو 86 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ان میں 13 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا