کوٹرنکہ کے نوجوانوں نے ایس ایچ او کی حوصلہ افزائی کی

0
0

کہاکرونا کی لڑائی میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے اہم کردار ادا کیا
دلشاد احمد چوہدری
کوٹرنکہ؍؍ کورونا کی جنگ میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پولیس کا بھی اہم کردار ہے کوٹرنکہ پولیس نے ہر لحاظ سے یہاں کی عوام کے ساتھ تعاون کیا۔ کوٹرنکہ کے نوجوانوں نے بھی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او کنڈی مشتیاج چوہدری کو ہار پہنا کر حوصلا افزائی کی گفتار احمد چودھری، نواب مختار احمد، قیوم نظامی،بشارت راتھر، رحمان چوہدری، سرجیت سنگھ ٹھاکر، سگدیو سنگھ بشارت کلوترہ وغیرہ نے ایس ایچ او کنڈی کو کرونا کی جنگ میں اہم رول ادا کرنے پر ہار پہنا کر حوصلا افزائی کی اور شکریہ ادا کیا۔ لاک ڈاؤن میں ایس ایچ او کنڈی نے اپنی محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا جہاں لوگوں کو ہمیشہ  کرونا وائرس سے بچنے کے لیئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے رہے وہیں موصوف نے لاک ڈاؤن میں کسی عام شہری کو فضول میں پریشان نہیں کیا۔ موصوف جہاں کسی کو مشکلات آتی رہی وہاں اس کی مدد کے ہمیشہ اگے رہے۔اِس موقع پر ایس ایچ او نے بھی نوجوانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا