بغیر راشن کارڈ والے مزدوروں کو بھی ملے گا راشن

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍حکومت نے کورونا وائرس کے سبب نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثر بغیر راشن کارڈ والے مزدوروں کو آئندہ دو ماہ تک فی فرد پانچ کلو چاول یا گیہوں اور فی کنبہ ایک کلو چنے کی دال مفت  دینے کا جمعرات کے روز اعلان کیا۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ’آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کے تحت دوسری قسط کا اعلان کرتے ہوئے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ آٹھ کروڑ مہاجر مزدور جو نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے دائرے میں نہیں آتے اور جن کے پاس راشن کارڈ بھی نہیں ہے، انہیں آئندو دو ماہ تک فی فرد پانچ کلو چاول یا گیہوں اور ایک کلو چنے کی دال مفت  میں دی جائے گی۔ حکومت اس اسکیم پر 3500 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ اس اسکیم کو نافذ کرنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم نافذ کیا جارہا ہے جس میں کسی بھی ریاست کے راشن کارڈ یافتگان کسی بھی دوسری ریاست میں راشن لے سکے گا۔ اگست تک ملک کی 23 ریاستوں میں 67 کروڑ راشن کارڈ کو اس اسکیم میں شامل کرنے کی تیاری کی گئی ہے جو راشن کارڈ کا 83 فیصد ہیں۔ باقی ریاستوں میں بھی اسے 31 مارچ 2021 تک نافذ کردیا جائے گا۔ یہ آدھار کارڈ لنکڈ اسکیم ہے اور اس کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت مہاجر مزدوروں کے ٹرانسپورٹ کے مسئلے کا حل نکالنے کے لئے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اور اس کے لئے اسپیشل ریل گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔ اس پر ہونے والے خرچ کا 85 فیصد مرکزی حکومت برداشت کررہی ہے۔ ریاستوں کو ان کی ضرورتوں کے لحاظ سے ریل گاڑیاں دستیاب کرائی جارہی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا