چار خصوصی ریل گاڑیوںمیں 4042 اودھمپور پہنچے٭ ناگپور سے 900 جموںوکشمیر یوٹی کے باشندگان بشمول 400طلاب واپس لائے جارہے ہیں
لاازوال ڈیسک
جموں؍؍کووِڈ۔ 19 لاک ڈاون کے دوران جموںوکشمیر کے درماندہ لوگوں کو وطن واپس لانے کے اِقدام کے سلسلے میں جموں میں آج 1018 مسافروں کو لے کر پہلی کووِڈخصوصی ریل گاڑی پہنچی جبکہ 175 لوگوں بشمول جموں میںدرماندہ 11 کان کنوں کو لے کر سات بسیں بٹھنڈ ی سے کشمیر کی جانب روانہ ہوئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر جموں نے دیگر اعلیٰ اَفسران کے ساتھ راجدھانی ریل گاڑی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسافروں کے ساتھ مختصر بات چیت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے مسافروں کو آگے کاسفر آرام دہ اور بحفاظت اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کی تمنا ظاہر کرتے ہوئے اِن سے اپیل کی کہ وہ مرکزی وزارتوں برائے داخلہ اور صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کووِڈ۔19کے سلسلے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل پیر ا رہ کر ضلع اِنتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ رہنما خطوط سے عمل پیرا ہو کر ہی اس وَبا کے مزید پھیلائو پر روک لگائی جاسکتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے مسافروں کے ریل میں اتر نے اورچڑھنے کے عمل کے دوران سماجی دُوری اور ماسک پہننے کو یقینی بنایا ہے۔ اِس کے علاوہ مسافروں سے صد فیصد نمونے لئے گئے ہیں اور اِنتظامیہ کے عملے اور ڈیوٹی پر موجود دیگر ملازمین کی مکمل حفاظت بھی یقینی بنائی گئی۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع اِنتظامیہ نے اِن درماندہ لوگوں کوخیرمقدم کے لئے مفصل اِنتظامات کئے ہیں۔دریں اثنا حکومت نے گزشتہ شام سے بسوں کی قطار کو مہاراشٹریہ کے مختلف علاقوںمیں درماندہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو ناگپور منتقل کرنے کے لئے معقول تعداد میں بسوں کا انتظام کیا ہے ۔ اس سلسلے میں جموںوکشمیر کے قریباً 900 باشندگان بشمول 400طلاب خصوصی مزدور ریل گاڑی اودھمپور کے لئے آج شام ناگپور سے روانہ ہونے والی ہے۔