بڈگام میں جواں سال شہری کی ہلاکت حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت: حریت کانفرنس

0
0

سری نگر، 14 مئی (یو این آئی) میرواعظ مولوی عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس نے سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں وسطی بڈگام کے نارہ بل میں ایک 25 سالہ نوجوان پیر معراج الدین شاہ کی ہلاکت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

حریت کی طرف سے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ فورسز نے جس طرح سے معراج الدین کو اپنے چچا کے ساتھ ایک نجی گاڑی میں سفر کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتارا وہ حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

بیان میں سکیورٹی فورسز کو جوابدہ بنانے کے عمل پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ گذشتہ تیس برسوں سے کشمیر عوام کو اسی طرح کی صورتحال کا سامنا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا