، 13 مئی (یو این آئی)
سری نگر //پنجاب کے مختلف اضلاع سے لا کر راجباغ سری نگر میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل منیجمنٹ کے ہوسٹل میں انتظامی کورنٹائن میں رکھے گئے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی پرسان حال ہی نہیں اور نہ ہی انتظامیہ انہیں اپنے اپنے گھر بھیجنے کے لئے سنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ہمارے کھانے پینے کا انتظام غیر معیاری بھی ہے اور بہت ہی کم مقدار میں کھانا دیا جاتا ہے۔
متذکرہ ہوسٹل میں انتظامی کورنٹائن میں رکھے گئے ایک گروپ نے کہا کہ ہمیں یہاں صرف تین دنوں تک رہنے کو کہا گیا تھا لیکن ایک ہفتہ گذر جانے کے بعد بھی ہمیں واپس گھر نہیں بھیجا جارہا ہے۔